Hakeem Tariq aur Ubqari K Naam Per Social Media Fraud

By : Ubqari4me

Published On: 2015-04-22

3 Views

05:30

حکیم طارق صاحب اورعبقری کے نام پر سوشل میڈیا فراڈ
خبردار ۔۔۔ہوشیار
کچھ دونمبرلوگ اپنے آپ کوعبقری یا حکیم طارق صاحب کا خلیفہ /نمائندہ ظاہرکرکے * مخلوق خدا کو رشتے کروانے کے نام پرلوٹ رہے ہیں * حکیم طارق صاحب سے ملاقات کروانے کے نام پہ اوردیگرطریقوں سے مخلوق خدا کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کیساتھ حکیم طارق صاحب یا عبقری کا ان سے براہ راست یا بلواسطہ کوئی تعلق یاواسطہ نہ ہے
اگرمیری دعائیں لینی ہے ، میں کون ہوں، میری اوقات کیا ہے ، ایک خدمت دیتا ہوں اس پہ کوشش کریں۔سوشل میڈیا پہ حکیم طارق اورعبقری کے نام پہ دو نمبری ہو رہی ہے۔ آپ اس کاپیچھا کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟ سوشل میڈیا پہ میرے نام پہ دو نمبری ہورہی ہے۔ کوئی میرے نام پہ رشتے کروا رہا ہے، کوئی میرے نام پہ حکیم طارق سے براہ راست رابطہ کرائیں۔کوئی کہتا ہے کہ حکیم طارق صاحب سے ملاقات کروائیں۔کوئی کہتا ہے یہ کروائیں ۔ عجیب وغریب دھوکے ہورہے ہیں سوشل میڈیا پہ میرے نام پہ۔ کوئی آپ میں سے ایسا نہیں ہے جو ان کاپیچھا کرسکے۔ جو میرے نام پہ مخلوق خدا کی عزتیں، مال ، دولت ، چیزیں پتا نہیں کیاکچھ تارتارہورہی ہیں۔ آپ میں سے کوئی ایسانہیں ہے۔ میری آواز پورے ورلڈ میں جاررہی۔
حکیم طارق کے نام پر موتی مسجد میں یہی کچھ ہورہا ہے ۔ مائیاں پیربن کربیٹھی ہوئی ہیں۔جمعرات، جمعہ، ہفتہ اتوار چاردن ہوتے ہیں۔ ایک بندہ کہتا ہے میں جیو کاکیمرہ مین ہوں۔ کوئی بندہ کہتا ہے کہ میں حضرت کا خلیفہ ہوں موتی مسجد میں۔ مائی کہتی ہے کہ حضرت نے مجھے بیٹھایا ہوا ہے۔ ہم نے مسجدوں میں لوگوں کومتوجہ کیا تھا، میں نے شرک،بدعت اورکسی بت پرستی کیلئے متوجہ نہیں کیاتھا۔ اللہ کے ہاں سرخروئی ہے کہ مولا تیرے گھرمیں بندوں کوبھیجا تھا اوروہاں جاکردُکان نہیں چمکائی تھی اس لیے میں خود موتی مسجد نہیں جاتا ہوں ۔ سال میں صرف ایک دفعہ تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ عبقری کے ذریعے موتی مسجدکوآبادکراکراب یہاں آکربیٹھا ہوا ہے۔
یہ اعلان میں باربارکروں یا آج کاکہنا کافی ہے۔ میں پوری دنیا سے عرض کررہاہوں۔ پورے ورلڈ میں اللہ میری آواز پہنچارہا ہے۔ اس میں غفلت نہ کریں۔ اورموتی مسجدکے بارے میں چاردن جمعرات، جمعہ ، ہفتہ ، اتواریہ چاردن موتی مسجد کے ایسے ہوتے ہیں جو خطرناک ہیں۔ اس میں احباب نظررکھ کریں جایاکریں اورضرورجایا کریں اوروہاں جاکراس کااعلان کریں کہ کوئی علامہ لاہوتی صاحب کی طرف سے اور حکیم طارق صاحب کی طرف سے کسی کی طرف سے کوئی نمائندہ مقررنہیں ہے۔

Trending Videos - 29 March, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - March 29, 2024