Aye Arz-e-Lahore Data ki Nagri by Mehdi Hassan ( Rare Patriotic Song of Radio Pak-1965 War )

By : Absar Ahmed

Published On: 2015-03-22

3.9K Views

03:27

یومِ پاکستان کی پلاٹینیئم جوبلی مبارک :)
جنگِ ستمبر 1965ء میں جہاں کئی نغماتِ وطن منظرِ عام پہ آئے ان میں کئی ایک ایسے ہیں جو امتدادِ زمانہ کی نذر ہو کر ماضی کا حصہ بن گئے اور سننے والوں کے ذہنوں میں بھی دھندلا خاکہ ہی رکھتے ہوں گے، جناب رئیس امروہوی صاحب کا تحریر کردہ یہ قومی نغمہ جو 23 ستمبر کو ریڈیو کراچی سے نشر ہوا اس وقت ایک مقبول ترانہ تھا جو کراچی کی طرف سے اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین تھا،تاہم اسے وہ دیرپا مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جو موصف شاعر ہی کے لھے ہوئے "خطہء لاہور تیرے جانثاروں کو سلام" کو ملی شاید وہ اس طرز کا پہلا منفرد ترانہ تھا، جبکہ یہ نغمہ زندہ دلانِ لاہور کی فتحیابی کے بعد لکھا گیا جسے کراچی ریڈیو کے معروف گلوگار شہنشاہِ غزل مہدی حسن ہی نے گایا تھا، ان دونوں نغمات کے ریکارڈ بھی ایک ساتھ تیار ہوئے لیکن پیش کردہ یہ نغمہ ان نایاب ہوچکا ہے۔
قراردادِ پاکستان آج سے 75 سال قبل اسی داتا کی نگری اور شہرِ اقبال لاہور ہی میں منظور ہوئی جس کے بعد مسلمانانِ ہند کو منزل کی طرف منزل کا اشارہ مل گیا اور صرف 7 برسوں بعد یہ قرارداد حقیقت کا روپ دھار کر ایک آذار ریاست خدادِ پاکستان کی عملی تشکیل کا باعث بنی، جنگِ ستمبر کا یہ نایاب ترانہ قراردادِ پاکستان کی پلاٹینئیم جوبلی کے موقع پر میرے مجموعہء قومی نغمات میں سے اہلِ لاہور اور ارضِ لاہور کو شاندار خراجِ تحسین آپ سب کے لیے ، یہ نغمہ مجھے بے حد انتظار اور تلاش بسیار کے بعد 45 کی رفتار والے ریکارڈ کی شکل میں ملا، امید ہے کہ آپ سب کو یہ نغمہ ضرور پسند آئے گا اور ماضی کی بھولی بسری سنہری یادوں کو بھی تازہ کرے گا۔

اے ارضِ لاہور اے اہلِ لاہور
داتا کی نگری اے شہرِ لاہور
فتح مکمل پیغام تیرا
سب کی زباں پر ہے نام تیرا
اقدامِ نصرت اقدام تیرا
ہاں تجھ کو مبارک فتح کا یہ دور
اے ارضِ لاہور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نورِ جہاں کے انوار تجھ میں
شانِ جہانگیر آثار تجھ میں
اقبالؒ کے ہیں افکار تجھ میں
ہاں جیت ہوگی اپنی بہر طور
اے ارضِ لاہور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Trending Videos - 4 June, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - June 4, 2024