کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو - قوالی درگاہ گولڑہ شریف

کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو - قوالی درگاہ گولڑہ شریف

قوالی درگاہ گولڑہ شریف br ~~**کلامِ نصیر٭٭~~ br br کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو br برباد کیوں کیا ہے ؟ خدا را جواب دو br br کیا تم نہیں ہمارا سہارا ، جواب دو br آنکھیں مِلاؤ ، ہم کو ہمارا جواب دو br br کل سے مراد صبحِ قیامت سہی ، مگر br اب تم کہاں مِلو گے دوبارا ، جواب دو br br چہرا اُداس ، اشک رواں ، دل ہے بے سکوں br میرا قصور ہے کہ تمہارا ؟ جواب دو br br دیکھا جو شرمسار ، اُلٹ دی بساطِ شوق br یوں تم سے کوئی جیت کے ہارا ؟ جواب دو br br میں ہو گیا تباہ تمہارے ہی سامنے br کیوں کر کیا یہ تم نے گوارا ؟ جواب دو br br تم ناخدا تھے ، اور تلاطم سے آشنا br کشتی کو کیوں مِلا نہ کنارا ؟ جواب دو br br شام آئی ، شب گزر گئ ، آخر سَحر ہوئی br تم نے کہاں یہ وقت گزارا ؟ جواب دو br br لو تم کو بھی بلانے لگے ہیں نصیرؔ وہ br بولو ارادا کیا ہے تمہارا ، جواب دو؟ br br کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف br .


User: Shahidfsd11

Views: 7

Uploaded: 2014-12-25

Duration: 06:00

Your Page Title