Pakistani organizations on the terrorist attack in Paris protest in Barcelona

Pakistani organizations on the terrorist attack in Paris protest in Barcelona

بارسلونا(ڈاکٹر قمرفاروق)گزشتہ روز پیرس میں میگزین کے دفتر پر ہو نے والی دہشت گردی کے خلاف بارسلونا میں پاکستانی تنظیمات جن میں پاکستان عوامی تحریک ، منہاج القرآن ،ہم وطن ، آسے سوپ ،کاتالان فیدریشن،ریڈیو پاکسلونا اور دیگر شامل ہیں نے رامبلہ روال پر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔احتجاجی مظاہر ہ میں پاکستانیو ں کے علاوہ مقامی اسپانش ، مرا کشی کمیونٹی کے افراد کے علاوہ سابق پارلیمنٹرین اور پاکستانی ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری نے بھی حصہ لیا ۔ احتجاجی مظاہر میں دہشت گردی کے نتیجہ میں ہلاک ہو نے والو ن کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری ، کاتالان فیڈریشن کے صدر کا مران خان ، ریڈیو پاکسلونا کے دائریکٹر را جہ شفیق الر حمن ، ہم وطن کے جاوید مغل اور آسے سوپ کی صدر میڈم ہما جمشید نے مقامی میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پیر س میں ہو نے والی دہشت گردی کی بھر پور الفا ظ میں مز مت کی ۔


User: Dost News

Views: 20

Uploaded: 2015-04-02

Duration: 11:42