Allah Sa Batain Karna Hakeem Tariq Mehmood

Allah Sa Batain Karna Hakeem Tariq Mehmood

اللہ سے باتیں کرنا۔ br کبھی کبھی دنیا کے سارے مشاغل، پریشانیاں چھوڑکر یااللہ دنیا میں ایسی جگہ کوئی کہیں ہوتی ، اکیلے بیٹھے رہتے یاد تیری ہم نشین ہوتی br اللہ سے باتیں کیا کریں، اللہ کو دُکھ سنایاکریں، اللہ سے راز ونیاز کیا کریں۔آپنے آپ کو پل بھرمیں تنہا کرلیا کریں۔ یا اللہ یہ چیزمجھ سے نہیں چھوٹ رہی، وہ رزق کی شکل میں ہے یا جس شکل میں ہے، اللہ میں بے بس ہوں تو بے بس نہیں، اللہ مجھ سے چھڑوا دے اور چھڑوا ایسے بغیرذلت اور رسوائی کے ، بغیرآزمائش اورامتحان کے ساتھ، مولا عافیت کے ساتھ ۔ اللہ سے کہہ دے مولا تو نے اولاد دی ہے، مولا ایسی اولاد دے جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔ اللہ سے باتیں کرو۔ اللہ کو دُکھ سناؤ۔ br اللہ میرا حوصلہ والا، حلم والا اورکریم ہے ۔ اُسے پتہ ہے یہ جو بول رہا ہے جھوٹ بول رہا ہے ، مجھے دھوکے دے رہا ہے، پھر جاکرویسے دونمبریاں کرے گا ۔ اُسے پتہ ہے کہ اس نے پہلے بھی کئی وعدے توڑے ہوئے ہیں ۔ نرا بے وفا ، نرا جھوٹا۔ پھر بھی کہتا ہے کہ اچھا کوئی بات نہیں میرے حبیب ﷺ کا اُمتی ہے ۔ مدینے والاتیرے ساتھ ہے، تیرے پیچھے مدینے کی سٹمپ لگی ہے ۔ کلمے کے ساتھ ، اچھاکوئی نہیں۔ br میں ایک خیالات کی دُنیا میں کہہ رہا ہوں۔ فرشتے اللہ کو رُکتے ہیں (فرشتے اللہ کو رُوک نہیں سکتے)۔ میں تخیل کی دُنیا میں کہہ رہا ہوں۔ یااللہ یہ وہ بندہ ہے جس نے یہ جرم کیا ، یہ جرم کیا میں گواہ ہوں ، فرشتے کھاتے کھول کرسامنے رکھ دیتے ہیں۔ اللہ کھاتے کو دیکھے ، اُس سے زیادہ جانے، فرمایا اللہ ایسے جانے جس کو فرشتے بھی نہ جانیں ۔ فرشتہ کہتے ہیں کہ یہ نادہندوں میں سے ہیں اس کے جرائم کی لسٹ بڑی ہے۔ br بندہ کانپ رہا ہے کہ ابھی ہوگیا۔ اللہ پاک نے مسکراکر ایسی نظر سے دیکھا، اللہ نے کہا ۔۔ ۔تجھے پتہ ہے میرا ایک نام ہے وہ نام ہے ۔۔۔کریم۔۔۔ تو نے کیامانگا تھا۔۔۔یااللہ یہ یہ مانگا تھا۔۔۔ فرشتے چیختے چلاتے رہے۔۔ اللہ پاک نے کہا چپ کرو میں خوب جانو، میں نہ دُوں گا تو پھر دے گا کون۔ ساری عمربتوں سے مانگتا رہا اوربتوں نے نہ دیا اور نہ جانے میں یا جانے میں صنم سے نکل گیا صمد۔ اور میں صمد بھی لبیک نہ کہاؤں تو صنم اور صمد میں کیا فرق ہے۔


User: Ubqari4me

Views: 8

Uploaded: 2015-06-06

Duration: 04:23