شیر نے پنجرے میں گرنے والے لڑکے کوہلاک کردیا

شیر نے پنجرے میں گرنے والے لڑکے کوہلاک کردیا

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں شیر نے پنجرے میں گرنے والے لڑکے کوہلاک کردیا۔ br br بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے چڑیا گھر میں سیر کو آیا مقصود نامی لڑکا سفید شیر کے درمیان موجود جنگلے پرجھکا ہوا تھا اچانک ہی اس کا توازن بگڑا اور وہ جنگلے کے اندر جاگرا، ابھی وہ اپنے حواس بحال بھی نہ کرپایا تھا کہ وہاں شیر بھی آن پہنچا، اسی اثنا میں باہر موجود لوگوں نے اس کی توجہ ہٹانے کے لئے شیر پر پتھر اور ڈنڈے برسانا شروع کردیئے جس پر شیر اشتعال میں آگیا اور وہ مقصود کو گردن سے دبوچ کر پنجرے میں لے آیا اور اس نے اسے پٹخنا شروع کردیا جس کی وجہ سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اورموقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چڑیا گھر کا عملہ وہاں پہنچا اور اس نے شیر کو وہاں سے ہٹا کر مقصود کی لاش نکال لی۔ br وہاں موجود افراد کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت شیر کے پنجرے کے قریب عملہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے مقصود خطرناک جگہ تک جاپہنچا تھا، اس کے باوجود اگر عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو مقصود کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ خونخوار جانوروں کے پنجروں سے دور رہیں لیکن بعض اوقات وہ احتیایط نہیں کرتے جس کے خوفناک نتائج نکلتے ہیں


User: Inkishaf

Views: 2

Uploaded: 2015-10-27

Duration: 01:19

Your Page Title