VIDEO(SDRA) and SSPP Badin Visited 2011 Taluka Kunri effected areas during havy rain and fllod in 2011

By : Sdra Sindh

Published On: 2016-04-17

7 Views

07:52

سندہ میں 2011 کے تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے جہاں پورے سندہ میں تباہی مچاہی وہاں پر ضلع عمر کوٹ کے تحصیل کنری بھی اس تباہی سے نہیں بچ سکا ہماری این جی اووز کی کی ایک سرگرم ورکر ہما بھٹی کا تعلق بھی کنری سے تھا اور انہوں نے سوسائٹی فار ڈولپمنٹ آف رورل ایریاز سندہ (SDRA) اور سوسائٹی فار سپورٹ آف پوور پیپلز (SSPP) بدین کو ان سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کرانے کی دعوت دی جس پر ہماری ٹیم جس میں خواجہ اظہر حسین شاد، سردار زبیر احمد فضلی، پیر فرمان شاہ، ہما ممتاز بھٹی، رانی کنول اور مقامی کمیونٹی کے معززین اسد علی علوی، میر عبدالقادر ٹالپر، نیاز عثمانی اور سابق ناب ناظم یوسی شیر خان چانڈیو سردار ذوالفقار علی رند شامل تھے نے گوتھ پیارو کولاچی،گوتھ میر علی مراد خان تالپور، گوتھمحمد خان رند، گوتھ جیون رند، گوتھ پلیو خان رند، گوتھ محمد قائم خاصخیلی، گوتھ کریم داد رند، گوتھ دنو کولہی، گوتھ نذیر حسین رند، گوتھ محمد رحیم رند، گوتھ علی نواز رند، گوتھ حیدر خان رند، گوتھ شیر خان رند، گوتھ کا تفصیلی معائنہ کیا اور صورتحال دیکھی دوسرے روز خواجہ اظہر حسین شاد نے حیدرآباد میں (IOM) کے دفتر پہنچ کر محترم ارشد راشد اور افضل عمرانی صاحب کو صورتحال سے آگاہ کیا اور (IOM) کے ان مہربان افسران نے اگلے دن (IOM) کی ٹیم کے ساتھ اسیسمینٹ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اگلے دن (IOM) کی مانیٹرنگ ٹیم کے محمد نواز اور ضمیر حسین کے ساتھ ہماری ٹیم نے ان متاثر دیہاتوں مین جاکر اسیسمینٹ کی اور دو دن کے بعد (IOM) حیدرآباد کی جانب سے ان متاثرین کی امداد کے لیئے 2000 کمبل، 500 شلٹر کٹس، 500 لوہے کے پولس، 500 پولس پیک، اور 500 بکیٹس (بالٹیاں) SDRA اور SSPP کو دی گئیں جو ان متاثرین میں وڈیرہ آفتاب حسین تھیبو اور سردار زبیر احمد فضلی کی زیر نگرانی تقسیم کیئے گئے

Trending Videos - 1 June, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - June 1, 2024