Afkar Alvi Urdu Poetry Poem Murshid | Murshid please aaj mujy waqt dijiay by Urdu Shayari

Afkar Alvi Urdu Poetry Poem Murshid | Murshid please aaj mujy waqt dijiay by Urdu Shayari

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر کے ساتھ عارش خان حاضر ہےbr آج ڈیلی موشن چینل اردو شاعری میں شاعر افکار علوی کی شہرہ آفاق نظم مرشد پیش کی گئی ہےbr br br مرشد! پلیز، آج مجھے وقت دیجیےbr br مرشد میں آج آپ کو دکھڑے سناؤں گاbr مرشد ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہو گیاbr br مرشد ہمارے دیس میں اک جنگ چھڑ گئیbr مرشد سبھی شریف شرافت سے مر گئےbr br مرشد ہمارے ذہن گرفتار ہو گئےbr مرشد ہماری سوچ بھی بازاری ہو گئیbr br مرشد ہماری فوج کیا لڑتی حریف سےbr مرشد اسے تو ہم سے ہی فرصت نہیں ملیbr br مرشد بہت سے مار کے ہم خود بھی مر گئےbr مرشد ہمیں زرہ نہیں تلوار دی گئیbr br مرشد ہماری ذات پہ بہتان چڑھ گئےbr مرشد ہماری ذات پلندوں میں دب گئbr br مرشد خدا کی ذات پہ اندھا یقین تھاbr افسوس اب یقین بھی اندھا نہیں رہاbr br مرشد ہمارا کوئی نہیں، ایک آپ ہیںbr یہ میں بھی جانتا ہوں کہ اچھا نہیں ہواbr br مرشد! میں جل رہا ہوں، ہوائیں نہ دیجیےbr مرشد! ازالہ کیجے، دعائیں نہ دیجیےbr br ۔ ۔ ۔ ۔br br مرشد خموش رہ کے پریشاں نہ کیجیےbr مرشد میں رونا روتے ہوئے اندھا ہو گیاbr اور آپ ہیں کہ آپ کو احساس تک نہیںbr br مرشد وہاں یزیدیت آگے نکل گئیbr اور پارسا نماز کے پیچھے پڑے رہےbr br مرشد کسی کے ہاتھ میں سب کچھ تو ہے، مگرbr مرشد کسی کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں رہاbr br مرشد میں لڑ نہیں سکا پر چیختا رہاbr خموش رہ کے ظلم کا حامی نہیں بناbr br یہ کس نے کھیل کھیل میں سب کچھ الٹ دیاbr مرشد یہ کیا کہ مر کے ہمیں زندگی ملےbr br مرشد! ہمارے ورثے میں کچھ بھی نہیں، سو ہمbr بے موسمی وفات کا دکھ چھوڑ جائیں گےbr br مرشد کسی کی ذات سے کوئی گلہ نہیںbr اپنا نصیب اپنی خرابی سے مر گیاbr br مرشد وہ جس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز ہےbr شاید ہمارے ساتھ وہی ہاتھ کر گیاbr br ۔ ۔ ۔ ۔br br مرشد! دعائیں چھوڑ، ترا پول کھل گیاbr تو بھی مری طرح ہے، ترے بس میں کچھ نہیںbr br انسان میرا درد سمجھ سکتے ہی نہیںbr میں اپنے سارے زخم خدا کو دکھاؤں گاbr br اے ربِ کائنات! ادھر دیکھ، میں فقیرbr جو تیری سر پرستی میں برباد ہو گیاbr br پروردگار! بول، کہاں جائیں تیرے لوگbr تجھ تک پہنچنے کو بھی وسیلہ ضروری ہےbr br پروردگار! آوے کا آوا بگڑ گیاbr یہ کس کو تیرے دین کے ٹھیکے دیے گئےbr br پروردگار! ظلم پہ پرچم نِگوں کیاbr ہر سانحے پہ صرف ترانے لکھے گئےbr br ہر شخص اپنے باپ کے فرقے میں بند ہےbr پروردگار! تیرے صحیفے نہیں کھلےbr br کچھ اور بھیج! تیرے گزشتہ صحیفوں سےbr مقصد ہی حل ہوئے ہیں، مسائل نہیں ہوئےbr br جو ہو گیا سو ہو گیا، اب مختیاری چھینbr پرودگار! اپنے خلیفے کو رسی ڈالbr br جو تیرے پاس وقت سے پہلے پہنچ گئےbr پروردگار! ان کے مسائل کا حل نکالbr br پروردگار! صرف بنا دینا کافی نئیںbr تخلیق کر کے بھیج تو پھر دیکھ بھال کرbr br ہم لوگ تیری کن کا بھرم رکھنے آئے ہیںbr پروردگار! یار، ہمارا خیال کرbr br افکار علویbr br AFkar ALvibr br Poetry by : Afkar Alvibr --------------------------------br Edit by : Arish Khanbr -------------------------------br Label : Urdu Shayaribr br Hibr I am Arish khan. Welcome to our dailymotion channel Urdu Shayari.br br About this video-br br Dosto Aj ki is video mein apko afkar alvi ki shohra afaaq nazm murshid bazarya Urdu Shayari pesh ki gai haibr Ummeed hai apko video pasand aay gi Thank you so much.


User: Urdu Shayari

Views: 24

Uploaded: 2020-03-23

Duration: 04:54

Your Page Title