بورئے والا: صوفی بزرگ دیوان بابا حاجی شیر کے مزار سے ملحقہ آبادی دیوان صاحب کا سیوریج سسٹم ناکارہ

By : PAKasiaTV

Published On: 2022-01-07

13 Views

03:50

بورئے والا (میڈیا رپورٹر) عظیم صوفی بزرگ دیوان بابا حاجی شیر کے مزار سے ملحقہ آبادی دیوان صاحب کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ۔جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کو ملانے والا واحدساہوکا روڈ پر گندہ پانی جوہڑ کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

گندے پانی کے جع ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کے مکانات پانی سے بھر گئے ہیں جس پر اہل علاقہ اپنے بچوں کے ہمراہ سراپا احتجاج ہیں۔اس کے علاوہ جمعہ کے دن دور دراز سے دربار پر زائرین کی کثیر تعداد زیارت کرنے اور جمعہ ادا کرنے آتے ہیں۔ جن کے گندے پانی کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں ۔

علاقہ میں گندے پانی اور بدبو کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ناکارہ سیوریج کے نظام پرعلاقہ مکینوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Trending Videos - 2 June, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - June 2, 2024