پولیس کا 2 وکلاء پر بہیمانہ تشدد، وکلاء کا پولیس گردی کے خلاف ہڑتال کا اعلان

پولیس کا 2 وکلاء پر بہیمانہ تشدد، وکلاء کا پولیس گردی کے خلاف ہڑتال کا اعلان

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) وکلا پر پولیس تشدد کے واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ وکلاء کا پولیس گردی کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان، وکلاء آج کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔br br چوہدری بابر منظور دوگل ایڈووکیٹ صدر اور رانا عمران ریاست خاں ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی شمعون نذیر کو بتایا کہ گزشتہ روز وہاڑی پولیس کی جانب سے وہاڑی بار کے د و ممبران کو کچہری سے گھر واپس جاتے ہوئے گرفتار کر کے سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد تھانہ دانیوال وہاڑی میں لے جا کر بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ br br پولیس گردی کے خلاف وہاڑی بار کے وکلاء آج بروز جمعرات مکمل ہڑتال کریں گے اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے.


User: PAKasiaTV

Views: 3

Uploaded: 2022-04-21

Duration: 02:15

Your Page Title