کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار، پہلگام میں کابینہ اجلاس منعقد

کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار، پہلگام میں کابینہ اجلاس منعقد

pپہلگام : جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منتخب حکومت نے کابینہ کا اجلاس گرمائی یا سرمائی دارالحکومتوں - سرینگر، جموں - سے باہر منعقد کیا۔ منگل کو جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے کلب پارک میں پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس تاریخی اجلاس کی صدارت جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی، جبکہ اجلاس میں وزراء سمیت محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ppعمر عبداللہ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات پر کابینہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ  22اپریل کو بائسرن، پہلگام دہشت گردانہ حملے اور بعد ازاں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ کے بعد کشمیر میں وارد ہونے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آنے کے بعد لیا گیا تاکہ ’سیاحت کو فروغ‘ مل سکے۔ p


User: ETVBHARAT

Views: 3

Uploaded: 2025-05-27

Duration: 02:01

Your Page Title