جموں کشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم کب ہوگی لاگو؟ وزیر نے کہا اس سال

جموں کشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم کب ہوگی لاگو؟ وزیر نے کہا اس سال

pپلوامہ: جموں و کشمیر کے وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اعلان کیا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں جلد ہی فصلوں کے انشورنس اسکیم کو نافذ کیا جائے گا، جو کسانوں کو موسمیاتی نقصانات سے تحفظ فراہم کرے گی۔ppپرچھو فروٹ منڈی کے دورے کے دوران وزیر جاوید ڈار نے کسانوں اور میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کے مسائل سنے اور فروٹ منڈیوں کو جدید طرز پر بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ppڈار نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التوا اس اسکیم کو اس سال عملی جامہ پہنایا جائے گا، جس سے کسانوں کو ژالہ باری اور شدید بارشوں اور غیر متوقع برفباری کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔  p


User: ETVBHARAT

Views: 2

Uploaded: 2025-06-05

Duration: 01:13

Your Page Title