بی جے پی اراکین اسمبلی کا جموں میں این سی حکومت کے خلاف احتجاج

بی جے پی اراکین اسمبلی کا جموں میں این سی حکومت کے خلاف احتجاج

pجموں: جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے پیر کو عمر عبداللہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں مشتہر کیے گئے نائب تحصیلدار کی اسامیوں میں اردو کو لازمی قرار دیے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔ppمظاہرین نے نیشنل کانفرنس حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ فیصلہ مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے اور لسانی بنیاد پر تفریق پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے شام لال شرما نے اردو کو خوبصورت زبان قرار دیا لیکن اسے سرکاری ملازمت کے لیے لازمی قرار دینے کو صریح نا انصافی سے تعبیر کیا۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ اردو کو لازمی کے بجائے اختیاری زبان کے طور پر رکھا جائے تاکہ جموں کے باشندے، جو اکثر اردو زبان سے ناواقف ہیں، کو بھی فائدہ پہنچے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات نہ مانے جانے پر ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔p


User: ETVBHARAT

Views: 0

Uploaded: 2025-07-14

Duration: 04:16

Your Page Title