پی ڈی پی MLAنے کانگریس سے کی دفعہ370کی بحالی پر بات کرنے کی اپیل

پی ڈی پی MLAنے کانگریس سے کی دفعہ370کی بحالی پر بات کرنے کی اپیل

pپلوامہ : پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے پلوامہ میں منعقدہ اجلاس کے حاشیے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر کی نوکریاں اور زمین کے حقوق جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے محفوظ رکھے جانے چاہیے اور اس کے لیے کانگریس سمیت انڈیا بلاک کو نہ صرف جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیے جانے کی مانگ کرنی چاہئے بلکہ انہیں پانچ اگست کو چھینے گئے حقوق کی واپسی کی بھی وکالت کرنی چاہئے۔‘‘ppایم ایل اے پلوامہ نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیے جانے اور یہاں کی اراضی کی حفاظت، نوکریوں کو مقامی باشندوں کے لئے مختص رکھے جانے کے نام پر ووٹ مانگے، تاہم زمینی حقائق پر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا۔p


User: ETVBHARAT

Views: 5

Uploaded: 2025-07-25

Duration: 01:24

Your Page Title