فخر پاکستان

فخر پاکستان

مجھے کل ایک دوست نے کراچی کی ایک خاتون کا وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط بھجوایا‘ خاتون نے خط میں لکھاbr "میرے خاوند انتہائی علیل ہیں یہ ہفتے میں تین بار ڈائیلیسز کراتے ہیں‘ ان کے ڈائیلیسز‘ ماہانہ ٹیسٹوں‘ ادویات‘ انجیکشنز اور ڈاکٹروں کی فیسوں پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ خرچ ہو جاتے ہیں‘ ہماری دونوں بیٹیاں مل کر یہ اخراجات برداشت کرتی ہیں۔ لیکن اب ان کے بس کی بات بھی نہیں، لہٰذا میری آپ سے درخواست ہے آپ مہربانی فرما کر میرے خاوند کے میڈیکل اخراجات کا کوئی مستقل بندوبست کر دیں"br br خاتون نے آخر میں لکھاbr میرے خاوند میرے گھر میں رہتے ہیں اور یہ گھر مجھے میری والدہ نے دیا تھاbr br یہ ایک عام سا خط تھا‘ ملک میں روز ہزاروں لوگ اس قسم کے خط لکھتے ہیں اور حکومت سے امداد مانگتے ہیں‘ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔br br لیکن یہ خط اس کے باوجود غیر معمولی ہے کیوں؟br br کیوں کہ یہ درخواست کسی عام خاتون نے نہیں کیbr br یہ خط پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کی بہو دُر لیاقت علی خان نے لکھا تھا۔ اور جس مریض کے لیے امداد مانگی جا رہی ہے۔ اس کا نام اکبر علی خان ہے۔br اور یہ لیاقت علی خان اور بیگم رعنا لیاقت علی کا بیٹا ہے۔


User: streetboy

Views: 1

Uploaded: 2025-08-04

Duration: 02:12

Your Page Title