کشمیر میں انکاؤنٹر چھٹے روز بھی جاری

کشمیر میں انکاؤنٹر چھٹے روز بھی جاری

pکولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کو شروع ہوا انکاؤنٹر آج چھٹے روز میں داخل ہوا۔ جھڑپ میں ابھی تک کم از کم دو ملی ٹنٹس ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ حکام کا ماننا ہے کہ ابھی مزید ملی ٹنٹس گھنے جنگلات اور گپھاؤں کا سہارا لیکر علاقے میں موجود ہیں۔ppحکام کے مطابق ملی ٹنٹس کی تلاش کے لیے آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے، اور علاقے میں ڈرونز، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے اور پیرا کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ppوہیں دوسری جانب کل شام سے ہی علاقے میں بارش ہوئی تاہم اس کے باوجود آپریشن کو جاری رکھا گیا ہے اور اس میں مزید شدت اور وسعت لائی گئی ہے۔ خبر نشر ہونے تک علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری تھا تاہم آپریشن میں جاری ہیں۔p


User: ETVBHARAT

Views: 5

Uploaded: 2025-08-06

Duration: 02:41

Your Page Title