جنوبی کشمیر میں 350کلوگرام سڑا گوشت ضبط

جنوبی کشمیر میں 350کلوگرام سڑا گوشت ضبط

pپلوامہ (سید عادل مشتاق) : پلوامہ ضلع کے کاکہ پورہ علاقے میں جموں کشمیر پولیس اور فوڈ سیفٹی محکمہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 350 کلوگرام سڑا ہوا اور مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ حکام نے یہ کارروائی ضلع کہ للہار علاقے میں انجام دی۔ppحکام کے مطابق یہ گوشت پانپور ہائی وے کے قریب ضبط کیا گیا اور جانچ کے بعد اسے صحت کے لئے مضر پائے جانے کے بعد اسے سائنسی بنیادوں پر تلف کیا گیا۔ حکام کا عوام سے اس طرح کے مضر صحت اشیاء خاص کر گوشت کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کی اپیل کی ہے۔ppللہار پلوامہ میں انجام دی گئی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سرینگر کے مضافاتی علاقے زکورہ میں قریب بارہ سو کلوگرام وزنی غیر معیاری اور سڑا ہوا گوشت ضبط کرکے اسے تلف کر دیا تھا۔p


User: ETVBHARAT

Views: 6

Uploaded: 2025-08-06

Duration: 01:12

Your Page Title