کولگام انکاؤنٹر ساتویں روز میں داخل، اب تک دو ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

کولگام انکاؤنٹر ساتویں روز میں داخل، اب تک دو ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

pکولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اکہال کے جنگلات میں جاری انکاؤنٹر کا ااج ساتواں دن ہے۔ یہ آپریشن رواں برس کا سب سے بڑا اور طویل ترین فوجی آپریشن بن چکا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق، ’’آپریشن کے دوران اب تک دو دہشت گرد مارے گئے ہیں اور چھ فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ppآپریشن کی نگرانی کے لیے شمالی کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جبکہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔  ppفوج نے گھنے جنگلات میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ’رُدر‘ ہیلی کاپٹر اور تربیت یافتہ پیرا کمانڈوز کو بھی تعینات کیا ہے۔ جبکہ ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔p


User: ETVBHARAT

Views: 0

Uploaded: 2025-08-07

Duration: 02:29

Your Page Title