سیلابی صورتحال کے دوران پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچیں؟ جانئے ماہر ڈاکٹر کی رائے

سیلابی صورتحال کے دوران پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچیں؟ جانئے ماہر ڈاکٹر کی رائے

pسرینگر: جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال کے بیچ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے میڈیکل کالج سرینگر کے پروفیسر اینڈ ہیڈ، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر محمد سلیم خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے بارشوں، فلیش فلڈز خاص کر سیلابی صورتحال کے دوران یا سیلاب کے بعد پیدا والی بیماریوں کے متعلق خبردار کیا اور لوگوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ppڈاکٹر محمد سلیم خان نے گندے اور آلودہ پانی خاص کر سیلابی پانی میں بیکٹیریا اور وائرس پرورش پاتے ہیں جو ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، اور کالرا جیسے امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔ppانہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پانی کو ابال کر پئیں، پانی کے برتنوں کو ڈھک کر رکھیں، اور خاص طور پر بیت الخلا کے استعمال کے بعد ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔p


User: ETVBHARAT

Views: 7

Uploaded: 2025-08-28

Duration: 11:33

Your Page Title