کشمیر و بارہمولہ کے نوجوانوں میں کرکٹ کی کافی صلاحیت موجود

کشمیر و بارہمولہ کے نوجوانوں میں کرکٹ کی کافی صلاحیت موجود

pبارہمولہ، جموں وکشمیر، کوثر عرفاتppبھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کرکٹ کھلاڑی محمد اظہر الدین نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بارہمولہ سے وابستہ کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی ہمت افزائی کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں کرکٹ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ ہے اور میں نے ان دو دنوں میں کافی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اور میں کافی خوش ہوا۔ ppbrبھارتی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان محمد اظہر الدین نے کہا کہ جب تک ہم کرکٹ کا انفراسٹرکچر بہتر نہیں بنائیں گے تب تک ہم اچھے کھلاڑی نہیں پیدا کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ کے کرکٹ نوجوانوں میں بھی کافی صلاحیت ہے اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ انفراسٹرکچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں ٹیلنٹ اور ہنر کی کوئی بھی کمی نہیں ہے اور اگر ہم کرکٹ اکیڈمی کی بات کریں تو یہ بچے وہاں پر بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔  p


User: ETVBHARAT

Views: 1

Uploaded: 2025-09-10

Duration: 03:36

Your Page Title