پولیس کی جانب سے پلوامہ میں تین روزہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

پولیس کی جانب سے پلوامہ میں تین روزہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

pپلوامہ (سید عادل مشتاق) : خواتین اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے پلوامہ پولیس نے تین روزہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اور فاتح ٹیم کو 7000 روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی 4000 روپے اور ٹرافی دی جائے گی۔ppمنتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ’’خواتین کی کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں بہتر ماحول اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔‘‘  ppکھیل میں شریک مقامی طالبہ نے پلوامہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے ٹورنامنٹس مستقبل میں منعقد کرنے کی اپیل کی۔p


User: ETVBHARAT

Views: 1

Uploaded: 2025-11-24

Duration: 01:07