کشمیر، مغلیہ دور کی 400قدیم مسجد کی بحالی کا آغاز

کشمیر، مغلیہ دور کی 400قدیم مسجد کی بحالی کا آغاز

pپلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں شادی مرگ علاقے میں واقع مغلیہ دور کی اس تاریخی مسجد کی شان رفتہ بحال کرنے کے عوامی مطالبات کے بعد حکومت نے اس چار سو سالہ قدیم مسجد کی مرمت اور بحالی کے لیے 22 لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔  ppمحکمہ آثار قدیمہ کی نگرانی اور مقامی اوقاف کمیٹی کے اشتراک سے اس تاریخی عمارت کو اس کے اصل مغلیہ طرزِ تعمیر کے مطابق بحال کیا جائے گا۔  ppیہ بحالی محض ایک عمارت کی مرمت نہیں، بلکہ شادی مرگ کی تاریخ، تہذیب اور شناخت کو دوبارہ زندہ کرنے کا عمل ہے۔ کیونکہ صدیوں پرانی اس عبادت گاہ نے نہ صرف اس بستی کی روحانی شناخت سنبھالے رکھی ہے بلکہ کشمیر کے فنِ تعمیر کی شاندار تاریخ کو بھی اپنے اندر سمویا ہوا ہے۔p


User: ETVBHARAT

Views: 31

Uploaded: 2025-12-05

Duration: 02:40