’مذہب کے نام پر داخلوں کے بجائے بے روزگاری پر تحریک چلائیں‘

’مذہب کے نام پر داخلوں کے بجائے بے روزگاری پر تحریک چلائیں‘

pجموں: سی پی انڈیا (ایم) کے سینئر لیڈر اور جنوبی کشمیر کی کولگام اسمبلی نشست سے منتخب رکن ایم وائی تاریگامی نے جموں میں حالیہ دنوں قائم کی گئی سنگھرش سمیتی کو ’’مذہبی شناخت پر داخلوں‘‘ کے بجائے ’’تعمیر و ترقی‘‘ اور ’’بے روزگاری‘‘ جیسے مسائل پر بات کرنے کا مشورہ دیا۔ppای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں ایم ایل اے تاریگامی نے کہا: ’’ملک میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلہ مذہب کی بنیاد پر دینے کی کوئی بھی اسکیم نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور سپریم کورٹ کے واضح قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں مسلم طلبہ کے داخلوں کا دفاع کرتے ہوئے سخت گیر ہندو تنظیموں کو اس کی مخالفت نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔p


User: ETVBHARAT

Views: 2

Uploaded: 2025-12-08

Duration: 08:50