دہلی دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت، ’ڈیمو بلاسٹ‘ کے باقیات برآمد

دہلی دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت، ’ڈیمو بلاسٹ‘ کے باقیات برآمد

pاننت ناگ (میر اشفاق) : دہلی دھماکہ کیس کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران ’ڈیمو دھماکہ کے باقیات‘ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  ppذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لال قلعہ دھماکہ کے کلیدی ملزم ڈاکٹر عدیل کو بھی موقع واردات پر لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کیس کے کلیدی ملزم اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر دہلی میں دھماکہ سے قبل ہٹمورہ کے جنگلات میں تجرباتی طور پر ڈیمو دھماکہ کیا تھا۔ppمعلوم ہوا ہے دھماکہ کی تیاری کے سلسلے میں اسی علاقے میں ملزمین نے ایک ڈیمو بلاست انجام دیا تھا اور این آئی اے کی ٹیم نے بلاسٹ میں استعمال میں لائے گئے گیس سلینڈر کا نچلا حصہ برآمد کرکے اسے فارنزک ٹیم کو روانہ کیا۔p


User: ETVBHARAT

Views: 0

Uploaded: 2025-12-09

Duration: 01:35