اگر میرے کسی وزیر پر ایسے الزامات ہوتے تو ایجنسیز نے چھاپہ مارا ہوتا: عمر عبداللہ

اگر میرے کسی وزیر پر ایسے الزامات ہوتے تو ایجنسیز نے چھاپہ مارا ہوتا: عمر عبداللہ

pسرینگر: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ کے دونوں بھاجپا ایم ایل ایز پر رتلے پاور پروجیکٹ میں رخنہ ڈالنے کا الزام عائد کیا کرتے ہوئے ’’اداروں میں سیاسی مداخلت‘‘ کو سنجیدگی کے ساتھ نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا: اس مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ppعمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے ایس کے آئی سی سی (SKICC) میں نامہ نگاروں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کارپوریشنوں اور محکموں کے کام میں سیاسی مداخلت یا رخنہ ڈالنے سے متعلق رپورٹس کو ’’باعث تشویش‘‘ قرار دیا۔ppدر اصل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے کشتواڑ شگون پریہار کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے پس منظر میں کیا۔ پریہار نے رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، کی انتظامیہ پر کئی الزامات عائد کیئے ہیں۔ppعمر عبداللہ نے کہا: ’’اگر میرے (نیشنل کانفرنس) کسی وزیر نے850 میگاواٹ کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ میں مداخلت کی ہوتی تو اب تک ان پر اینٹی گرافٹ باڑی چھاپہ مار چکی ہوتی۔‘‘  p


User: ETVBHARAT

Views: 7

Uploaded: 2025-12-15

Duration: 06:21