ادھمپور انکاؤنٹر پر آئی جی پی جموں بھیم سین توتی کی میڈیا بریفنگ

ادھمپور انکاؤنٹر پر آئی جی پی جموں بھیم سین توتی کی میڈیا بریفنگ

pادھمپور (آشیش دَت) : آئی جی پی جموں، بھیم سین توتی، نے ادھمپور انکاؤنٹر کے حوالہ سے کہا ’’فائرنگ کے تبادلے میں جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے ایک بہادر جوان نے اپنی فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ ان کی قربانی نے سیکورٹی فورسز اور مقامی آبادی کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔‘‘ppیاد رہے کہ گزشتہ شام ادھمپور کے سون گاؤں میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس او جی سمیت دیگر ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی انجام دی جس دوران دہشت گردوں نے گولیاں چلائیں، اس طرح گولیوں کا تبالہ انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر گیا۔ppآئی جی پی نے کہا کہ علاقے میں تین دہشت گردوں کے سرگرم ہونے کا امکان ہے۔ تاہم گھنے جنگلات میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جنہیں ڈھونڈ نکلانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔p


User: ETVBHARAT

Views: 3

Uploaded: 2025-12-16

Duration: 01:02