وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات،جوانی میں پڑھی کہاوت بھی سنائی

By : Digital Skills

Published On: 2022-10-13

1 Views

01:07

وزیراعظم شہبازشریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزﺅف سے ملاقات ہوئی۔

قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزﺅف کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کو ملانا ہوگا جبکہ شہباز شریف نے جوانی میں پڑھی کہاوت ازبکستان کے صدر کو سُنائی۔

شہباز شریف نےکہا کہ جوانی میں کہاوت پڑھی تھی کہ پختہ عزم، اچھی سوچ اور سخت محنت کا کوئی نعم البدل نہیں، اس کہاوت پر عمل کریں تو مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔

دوسری جانب صدر ازبکستان نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے میں نے آپ کے ساتھ اپنے خوابوں اور منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین ، قازقستان اور بیلاروس کے صدور سے بھی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب فخر کی بات ہے، پاکستان سیکا پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قازقستان کی لیڈرشپ کی قدر کرتے ہیں۔

Trending Videos - 27 May, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - May 27, 2024