چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں -کلام الشیخ پیر نصیر الدین نصیرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف- نصرت فتح علی خان

By : Shahidfsd11

Published On: 2013-11-02

9 Views

30:04

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں
صحن گلشن میں ہمارا کچھ نہیں
چین لوٹا دل میرا ویران کیا
بس بگاڑا ہے سنوارا کچھ نہیں
جان دینے کے لیے حاضر ہیں ہم
عاشقی میں یہ خسارا کچھ نہیں
جستجو،ایماں ، تن، آسانی ، گناہ
موج ہے سب کچھ کنارا کچھ نہیں
بے وفائی بھی تیرا احساں ہے
اس سے بڑھ کر حق ہمارا کچھ نہیں
ہم سے دل لے کے ظالم نے کہا
جاؤ رستہ لو تمھارا کچھ نہیں
اک نگاہ لطف ہم پر بھی کبھی
عرض ہے اپنی اجارا کچھ نہیں
سارے عالم میں وہ ہی وہ ہیں نصیر
ان کا سب کچھ ہے ہمارا کچھ نہیں

-کلام الشیخ پیر نصیر الدین نصیرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف
قوال نصرت فتح علی خان
presented by syed shahid mohy ud din bukhari & khalid shaham

Trending Videos - 15 May, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - May 15, 2024