کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

By : Bashir Jaan

Published On: 2015-11-27

72 Views

02:18

کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلروں نے علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے بھاری مقدار میں چرس کوہاٹ کے راستے پنجاب سمگل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جو کسی بھی وقت گاڑی کے ذریعے منتقل کی جائے گی ۔اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ نے علاقہ غیر کی شہر سے منسلک تمام شاہراہوں اور خفیہ راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کرکے ناکہ بندی کر کے شہر میں داخل ہونے والے ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے بالآخر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے میں اس طرح کامیابی حاصل کرلی کہ تھانہ استرزئی کے سب انسپکٹر آیت اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ ہنگو روڈ پر استرزئی بالا کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ہنگو سے کوہاٹ آنے والی ایک مشکوک پک اپ نمبر LZR.2378کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 72کلو گرام اعلیٰ کولٹی کی چرس برآمد کرکے منشیات کے بین الصوبائی سمگلر عبدالمالک ولد گل بادشاہ سکنہ کنڈاؤ نوشہرہ کو منشیات بھری گاڑی سمیت حراست میں لیکر تھانہ استرزئی منتقل کر دیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں چرس علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Trending Videos - 30 May, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - May 30, 2024