Allahu Akbar Ka Wazifa Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

By : Ubqari4me

Published On: 2015-09-22

5 Views

05:56

اللہ اکبرکاوظیفہ
حدیث میں آتا ہے جو ایک دفعہ اللہ اکبرپڑھے گا اسے ایک اونٹ صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا اورجو 300دفعہ اللہ اکبرپڑھے گا اس 300اونٹ صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔ اوربیماری جتنی بھی پرانی ہو، بیماری جتنی بھی عاجزکردنے والی ہو اوربیماری جتنی پریشان کردینے والی ہو، اس کاعلاج صرف اورصرف یہی ہے اس کا صدقہ کیاجائے۔ دوائی کھانا بھی سنت ہے، کھانی چاہیے۔ صدقہ کیاجائے ، صدقہ کیاکیاجائے، نوٹ کاصدقہ بھی کیاجائے اوراعمال کاصدقہ بھی کیاجائے۔ اعمال کاصدقہ کیاہے؟اللہ اکبر۔
اللہ اکبرپڑھتے ہوئے یہ تصورکر۔یہ جو بچوں کی بیماریاں ہے اے اللہ یہ تم سے بڑی نہیں تو اس سے بڑا ہے۔ یااللہ اگریہ جادوہے تو جادوتم سے بڑا نہیں توان سے بڑا ہے۔ یاااللہ اگرجنات ہیں تو یہ تم سے بڑے نہیں توان سے بڑا ہے۔ اوراے اللہ اگریہ نظربد ہے یہ تجھ سے بڑی نہیں توان سے بڑا ہے۔ یااللہ اگریہ کسی قسم کاروگ بھی ہے یہ تجھ سے بڑا نہیں تو ان سے بڑا ہے۔ یااللہ یہ ساری چیزیں تم سے بڑی نہیں تو ان سب سے بڑاہے۔ اللہ اکبرکامعنی یہ ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اللہ توان سب سے بڑا ہے اس تصورکے ساتھ پڑھ۔
اس میں رب کی بڑائی ہوبیماری کی چھوٹائی ہو۔ اللہ کی عظمت ہو ، بیماری کی حقارت ہو۔ بیماری کرنے میں اللہ کی محتاج ہے۔ اورمیرا اللہ کرنے میں کسی کامحتاج نہیں ہے۔ مجھے کہنے لگا کہ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا اس تصور کے ساتھ۔ عمل اورعمل کی نیت میں بڑا فرق ہے۔ ایک ہے عمل ایک ہے عمل کی نیت۔ عمل ہے پرنیت نہیں ہے۔ عمل ہوجائے گا، نیت پرعمل پرسوفیصدتاثرملے گاتاثیرملے گی۔بندے کو جس نیت کے ساتھ دیکھیں گے اس پر اس کا اثرپڑے گا۔

Trending Videos - 29 April, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - April 29, 2024