Istaghfar aur Tuba Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

By : Ubqari4me

Published On: 2015-11-14

12 Views

04:08

استغفار اورتوبہ کی برکت
اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کی نسلیں خوشحال رہیں، بامراد رہیں۔ رشتوں کی ، رزق کی صحت کی، مسائل مشکلات نہ ہو۔ اوراگرآپ چاہتے ہیں کہ آپکی نسلیں شاد وآباد رہیں توپھر استغفاراورتوبہ کولازم قراردینا ہوگا۔
حضرت حسن بصری ؒ کے پاس جوبھی بندے آتے وہ جو بھی مسئلے بیان کرتے ، آپ کہتے استغفارکر۔ ایک بندہ آیا اس نے کہا میری اولاد نہیں آپ نے کہا استغفارکر۔ دوسرا بندہ آیا اس نے کہا میری فصل کا مسئلہ ہے آپ نے کہا استغفارکر۔ ایک اور آیا اس نے کہا بارش کا مسئلہ ہے کہا استغفار کر۔ جوبھی آتا شیخ حسن بصریؒ اس کو استغفارکاکہتے ۔ایک بندہ یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا اس نے عرض کیا یا شیخ جو بھی بندہ آرہا ہے آپ اس کو توبہ استغفار کا کہے رہے تھے ، شیخ حسن بصری ؒ نے فرمایا کہ قرآن میں نہیں آیا " دیکھو اگرتم استغفار کروں گے بارشیں دوں گا، فصلیں دُوں گا، بیٹے دوں گا، نعمتیں دوں گا، اگرتم استغفارکرلوگے۔
معلوم ہوا کہ کوئی کمی میری یا میرے پچھلوں کی تھی، جب میں نے استغفار اورتوبہ کی تو وہ مسئلہ حل ہوا ۔ پھر بیٹوں کی بندشیں ، رزق کی بندشیں بھی ختم ، بارشوں کی بندش بھی ختم، کھیتوں کی، فصلوں کی، صنعتوں کی، تجارتوں کی جو بندشیں تھی وہ ختم ہوگئیں ۔
اگرآپ اورمیں نے بہترین پیکج پانا ہے، توتنہائیوں میں، اپنے لمحوں میں بیٹھ کراورچلتے پھرتے، مولا میں اپنے ہراس بول سے معافی مانگتا ہوں، جومیں نے بولا میں بھول گیا مگرتیرے فرشتوں نے اسے کالے لفظوں میں لکھا، سنہری لفظوں میں نہ لکھا، مولا میں اس ہربول سے معافی مانگتا ہوں۔

Trending Videos - 29 April, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - April 29, 2024