Qul Ki Taseer Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

By : Ubqari4me

Published On: 2015-11-02

6 Views

04:32

قل کی تاثیر
ایک صحابی آئے عرض کی یارسول اللہ ﷺ جب بھی سفرمیں جاتا ہوں ، زادراہ بھی ہوتا ہے، کھانے پینے کا سامان، سب کچھ ہوتا ہے، پرسب سے مشکل میں ہوتا ہوں، سب سے زیادہ تکلیف میں ہوتا ہوں، یعنی سفرمیں مجھے سہولت میسرنہیں۔ آپ نے فرمایا 6بسم اللہ 5سورتیں پڑھ لیاکر۔
اس قل میں بہت طاقت ہے، بہت تاثیرہے۔ زندگی کی ناکامیاں، زندگی کے طوفان جوکھڑے ہوتے ہیں، سفرمیں، حضرمیں، زندگی کے سفرمیں، آپ کے کاروبارکے سفرمیں، آپ کے تعلیم کی سفرمیں، آپ کی ترقی کے سفرمیں، زندگی کاکوئی سفرہے اس میں قل کی بڑی تاثیرہے۔
اورصبح وشام یہ 6بسم اللہ اور5سورتوں والا عمل ضرور کرے۔ یااللہ میری زندگی کایہ سفررواں دواں ہے ، یااللہ خیروعافیت سے گزاردے۔ یااللہ جس طرح تیرے حبیب ﷺ کوصحابی نے آکرعرض کیاتھا۔ یارسول اللہ ﷺ میری زندگی میں سب کچھ ہوتا ہے پرمسائل اورمشکلات ہوتے ہیں، یااللہ میرا بھی ایک سفرہے جس میں فتنے ہیں، مسائل ہیں، جس میں حاسدین ہیں، جس میں چبھتی نظریں ہیں، جس میں مولا یہ ساری باتیں ہیں یااللہ میں تیری پناہ میں آنا چاہتاہوں، اورتیرے حبیب ﷺ کے وعدوں میں آنا چاہتا ہوں۔ مدینے ﷺ کے وعدے سچے ، بالکل سچے۔

Trending Videos - 29 April, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - April 29, 2024