Gaar Ka Pathar Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

By : Ubqari4me

Published On: 2015-10-07

1.3K Views

04:44

غارکاپتھر(01-10-15)
3آدمی جارہے تھے کہ بارش شروع ہوگئی وہ دوڑ کرایک غارمیں چلے گئے ۔ بارش کی وجہ سے سلائیڈنگ ہوئی پتھرآیا اورغارکامنہ بند ہوگیا۔ تینوں نے زورلگایا مگرکچھ نہ ہوا، آہ وپکارکی مگران کی کون سنتا۔ پہلے بندے نے اللہ جل شانہ کے سامنے عرض کرنے لگا، مولا ایک مزدورنے میرے پاس آکرمزدوری کی اورمزدوری چھوڑکرچلاگیا۔ اورجب وہ لینے کے لیے آیا تومیں نے اس کو پورا حصہ دیا اگرتیری بارگاہ میں یہ سرمایہ قبول ہے تو یہ پتھرہٹا دئے۔
دوسرے بندے نے اپنی ماں باپ کی خدمت کاسرمایہ پیش کیا اوروہ سارا واقعہ سنایا کہ اماں نے پانی مانگا تھا اورپانی مانگ کرسو گئی میں ساری رات کھڑا رہا اورپھرجب اماں کی نیندکھلی توانہوں نے لے لیا۔ یااللہ میرا یہی سرمایہ ہے۔ تیسرے نے بھی سرمایہ پیش کیامگرہے بڑا انوکھا سرمایہ۔ وہ سب سے منفردسرمایہ تھا۔ جب پہلے دونے اپنا سرمایہ اللہ کے ہاں پیش کیاتو غارکاپتھرتھوڑا سا ہٹ گیا راستہ بنامگراتنا نہیں تھا کہ آدمی نکل جاتا۔
جب اس تیسرے بندے نے سرمایہ پیش کیاتوبڑا انوکھا سرمایہ پیش کیا کہا مولا مجھ سے کوئی قرض لینے آیا اوراسے اشد ضرورت تھی ، مجبوری تھی اورمیں نے اپنی خواہش کااظہارکیا حتیٰ کہ میں گناہ کے قریب چلا گیا اورپھرتیرے خوف نے مجھے ہٹادیا اورمحض تیراخوف تھا میں ہٹ گیا۔ یااللہ اگرتیری بارگاہ میں یہ سرمایہ قابل قبول ہے تو یہ پتھرہٹا دئے ۔ بس یہ بات ابھی منہ سے نکل کرپوری ہی نہیں ہوئی تھی کہ پتھرہٹا اورراستہ بن گیا۔
یہ توغاروالوں کے پاس سرمایہ تھا میرے اورآپ کے کیاسرمایہ ہے۔اس لیے عرض کرتاہوں کہ گناہ نہ کرنا خود نیکی ہے ، نیکی کرنا نیکی ہے، گناہ نہ کرنا خود نیکی ہے ، بلکہ نیکیوں سے بڑی نیکی ہے۔ یادرکھیے گا نیکی کرنا نیکی ہے لیکن گناہ نہ کرنا خود نیکیوں سے بڑی نیکی ہے۔ کس وقت جب قدرت ہو، طاقت ہو، ہمت ہو، حوصلہ ہو، موقع ہو، چانس ہو، اس وقت۔

Trending Videos - 16 May, 2024

RELATED VIDEOS

Recent Search - May 16, 2024